آٹے کے بعد نیا بحران، اتوار بازاروں سے چینی غائب، شہری مایوس لوٹنے لگے

Last Updated On 02 February,2020 03:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آٹے کے بعد اب چینی بحران نے سر اٹھا لیا، قیمت کیا بڑھی اتوار بازاروں سے چینی غائب ہی ہو گئی، سستی اشیاء کی خریداری کے لیے آئے شہری مایوس لوٹنے لگے۔

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے ایک اور امتحان، آٹے کے بعد اب چینی بحران نے کیا پریشان، تھوک مارکیٹ میں چینی 2روپے فی کلو مہنگی جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو تک جا پہنچی۔ چینی کی قیمت بڑھتے ہی ذخیرہ اندوزوں کو بھی منافع خوری کا بہانہ مل گیا، وحدت روڈ ماڈل بازار میں لگے کریانہ سٹورز سے چینی غائب ہو گئی، شہری چینی کی خریداری کے لیے چکر لگاتے رہے مگر چینی نہ ملی۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت ان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی، آٹے کے بعد اب عوام کو چینی کے لئے خوار کیا جائے گا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے چینی کا سرکاری ریٹ 70 روپے مقرر کیا ہے اس قیمت پر تو تھوک میں بھی چینی نہیں مل رہی، ہم کیسے 70 روپے کلو میں فروخت کریں۔

وحدت روڈ ماڈل بازار انتظامیہ بھی بازار میں چینی کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کو ممکن نہ بنا سکی۔