سمندر پار پاکستانیوں نے 13 ارب 22 کروڑ ڈالر کی رقوم پاکستان بھجوا دیں

Last Updated On 13 February,2020 11:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے جولائی سے جنوری کے دوران 13 ارب 22 کروڑ ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجیں۔

سمندر پار پاکستانیوں کی مہربانیاں جاری، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے سات ماہ میں بیرونی ممالک مقیم پاکستانیوں نے گذشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد زائد رقوم پاکستان ترسیل کی ، تفصیلات کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران امریکا سے ترسیلات زر 11 فیصد اضافے سے 2 ارب 22 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے ترسیلات زر 6 فیصد اضافے سے 2 ارب ڈالر، سعودیہ عرب سے ترسیلات زر 3 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 2 فیصد اضافے سے 2 ارب 74 کروڑ ڈالرر ہی ۔


رواں مالی سال اوسط ماہانہ ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جبکہ گذشتہ مالی سال اوسط ماہانہ ترسیلات زر ایک ارب 81 کروڑ ڈالر رہی تھی۔