کوئٹہ: بلدیہ پلازہ میں‌ ایک شخص مردہ پایا گیا، لاش سول ہسپتال منتقل

Last Updated On 05 February,2020 10:26 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے بلدیہ پلازہ سے ایک شخص مردہ حالت میں‌ پایا گیا جس کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق بلدیہ پلازہ کے کمروں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جو اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا ہے، پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئےسول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر معلوم ہوسکیں گی۔ مرنے والے شخص کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔