فی تولہ سونا 100 روپے سستا

Last Updated On 17 February,2020 10:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے سستا ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1581 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمتیں صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر 100 روپے کم ہو گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 90800 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 77846 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد چاندی کی قیمت 1000 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

 

Advertisement