اسلام آباد: (دنیانیوز) چینی سفیر یاوجنگ نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے۔ کاروباری شعبے میں آسانی لائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں زرعی ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور غربت کے خاتمے کیلئے تعاون کریں گے۔ مشیر تجارت رزاق داؤد بولے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں کمی خوش آئند ہے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوگا۔
چین کا اظہار اعتماد، پاکستان ایک ابھرتی معیشت قرار، حکومت بھی اقتصادی وژن رکھتی ہے، سی پیک تمام ممالک کے لیے کھلا ہے، چینی سفیر نے بڑی بات کری دی۔
سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے حوالے سے مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یاوجنگ نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں زرعی ترقی کے لیے پاکستان میں زرعی ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور غربت کے خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون کریں گے۔
مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت زراق دائود کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں کمی خوش آئند ہے، انہوں نے کہاکہ امید ہے کرونا وائرس سے چین کو ہماری برآمدات متاثر نہیں ہوں گی، یورپ کے ساتھ جی ایس پی پلس جاری رہے گا۔