سٹاک مارکیٹ میں 491 پوائنٹس کی مندی

Last Updated On 27 April,2020 04:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 491 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 32 ہزار 314 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔ سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری کے بجائے فروخت میں زیادہ دلچسپی لی۔

دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 675 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی مگر اختتام پرکچھ کمپنیوں کے شیئرز میں ایک بار پھر خریداری بھی دیکھنے میں آئی جس کے باعث 100 انڈیکس 491 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ 32 ہزار 314 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جب کہ حصص کی مالیت میں 2 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ کمپیوں کی مالی حالت پتلی ہوتی جارہی ہے، جس کے باعث ان کمپنیوں کے معاشی نتائج بھی اچھے آنے کی اُمید نہیں ہے۔