سٹاک مارکیٹ میں 225 پوائنٹس کی مندی، 34 ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ گر گئی

Last Updated On 20 May,2020 04:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران 225 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا، جس کے باعث مارکیٹ 225 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 932 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

حصص مارکیٹ میں مندی کے باعث 34 ہزار کی نفسیاتی حد رواں ہفتے میں دوسری بار گر گئی، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.66 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 10 کروڑ 71 لاکھ 66 ہزار 968 شیئرز کا لین دین ہوا۔