اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے جولائی تا اپریل 10 ماہ کے معاشی اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، اسی عرصہ کے دوران ٹیکس آمدن 3300 ارب روپے رہی۔
دنیا نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق جولائی تا اپریل نان ٹیکس آمدن 1096 ارب روپے رہی۔ اخراجات 4455 ارب روپے رہے۔ جولائی تا اپریل ترقیاتی اخراجات 417 ارب روپے رہے۔
دستاویز کے مطابق 10 ماہ کے اس عرصہ کے دوران بجٹ خسارہ 1686 ارب روپے رہا، زرعی قرضہ جات کا حجم 912 ارب روپے رہا، برآمدات 19.7 ارب ڈالر رہیں، درآمدات 36.1 ارب ڈالر رہیں۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 16.4 ارب ڈالر رہا، جولائی تا اپریل ترسیلات زر 18.8 ارب ڈالر رہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر رہا۔
دستاویز کے مطابق جولائی تا مارچ غیر ملکی سرمایہ کا حجم 27 کروڑ ڈالر رہا، جولائی تا وسط مئی زرمبادلہ کے ذخائر 18.5 ارب ڈالر رہے، جولائی تا وسط مئی ڈالر کا ریٹ 160.77 روپے رہا۔