اسلام آباد: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن نے امریکا کے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی، خصوصی طیارہ امریکی سفارتی عملے کو لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔
اومنی ایئر کا خصوصی طیارہ 45 رکنی امریکی سفارتی عملے کو لے کر 30 مئی کو اسلام آباد پہنچے گا جبکہ واپسی پر 8 سفارتی عملے کو اسلام آباد سے واپس امریکا لے جائے گا۔
امریکی سفارتی عملے کو وزارت خارجہ کی درخواست پر خصوصی طیارے کی اجازت دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اومنی ایئر لائین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔