بحیرہ عرب میں بیک وقت دو سمندری طوفان بننے کا خدشہ

Last Updated On 29 May,2020 06:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ہوا کا کم دباؤ آج رات تک ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا۔ ڈپریشن ممکنہ طور ممبئی اور بھارتی گجرات کی طرف رخ کرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بیک وقت دو سمندری طوفان بننے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بحیرہ عرب کے مغربی وسط میں یمن اور عمان کے قریب ہوا کا کم دباؤ نمایاں ہو رہا ہے۔

کم دباؤ آج رات تک ڈپریشن میں تبدیل ہو جائے گا۔ ممکنہ طور پر ڈپریشن کا رخ شمال مغرب اور پھر جنوب مغرب کی جانب ہوگا۔ 31 مئی کو دوسرا ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں بنے گا۔

3 جون تک ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگا۔ یہ ڈپریشن ممکنہ طور ممبئی اور بھارتی گجرات کی طرف رخ کرے گا۔ تاحال پاکستان کی ساحلی پٹی کو کسی بھی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔