لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر ڈالر سستا ہو گیا، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 67 پیسے کم ہوئی۔ پانچ روز کے دوران ایک روپیہ 97 پیسے سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی اداروں کی طرف سے ملنے والی تین ارب ڈالر سے زائد امداد کے بعد ملکی روپیہ مضبوط ہونے لگا جس کے بعد امریکی کرنسی تنزلی کا شکار ہو رہی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 67 پیسے سستا ہو گیا
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/ImYLhamxnw pic.twitter.com/pXIXaUtWYt
— SBP (@StateBank_Pak) July 3, 2020
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پانچ روز کے دوران (یعنی 29 جون سے 3 جولائی تک) امریکی ڈالر ایک روپیہ 97 پیسے سستا ہو چکا ہے۔ جون 29 کو امریکی ڈالر 168 روپے 18 پیسے کی بلند ترین سطح پر موجود تھا۔