کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک نے قرضوں کی اصل رقم کے التوا کی سہولت ستمبر 2020ء تک بڑھا دی۔
تفصیلات کے مطابق کوورنا وائرس کی وبا مسلسل چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور گھرانوں کے نقد کے بہاؤ پر اثر انداز ہورہی ہے، جس کے باعث اسٹیٹ بینک نے 30 ستمبر تک قرضوں کی اصل رقم کے التوا کی سہولت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے دی گئی یہ سہولت صرف چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی فنانسنگ، صارفین فنانسنگ، مکاناتی فنانس، زرعی فنانس اور مائیکرو فنانس کے لیے دستیاب ہوگی۔
سٹیٹ بینک نے توقع ظاہر کی ہے کہ مزید کاروباری ادارے اور گھرانے جو پہلے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکے تھے اب مستفید ہوسکیں گے۔
بینکوں نے 3 جولائی 2020 تک 3 لاکھ 59 ہزار سے زائد قرض گیروں 593 ارب روپے کی اصل رقم مؤخر کی ہے۔