کورونا نے مزید 83 افراد کی جان لے لی، وائرس سے 2 لاکھ 37 ہزار489 متاثر

Last Updated On 08 July,2020 02:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 922 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 83 ہزار 599، سندھ میں 97 ہزار 626، خیبر پختونخوا میں 28 ہزار 681، بلوچستان میں 10 ہزار 919، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 595، اسلام آباد میں 13 ہزار 650 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 419 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 67 ہزار 104 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 951 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 40 ہزار 965 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 922 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 929، سندھ میں ایک ہزار 614، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 45، اسلام آباد میں 140، بلوچستان میں 124، گلگت بلتستان میں 30 اور آزاد کشمیر میں 40 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔