اسلام آباد: (دنیا نیوز) گیس صارفین کے لیے خوشخبری ،اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں مسترد کردیں، سوئی نادرن کے لیے گیس کی موجودہ قیمت میں 6 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 2 فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ اوگرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
اوگرا نے گیس کمپنیوں کی جانب سے مالی سال 2020-21 کی مالی ضروریات کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا، اوگرا مئ سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت 623.31 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواورسوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 750.9روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی ہے۔
سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت 664.25 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اورسوئی سدرن کی موجودہ گیس کی قیمت 796.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہےاوگرا نے فیصلہ مںظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
اوگرا فیصلے کے مطابق سوئی نادرن کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں گیس کی قیمت میں 106.5 فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے، سوئی نادرن نے گیس کی قیمت 664.25 سے بڑھا کر 1287.19 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست تھی۔
اوگرا نے سوئی سدرن کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں گیس کی قیمت میں 17.4 فیصد کمی کی منظوری دی ہے، سوئی سدرن نے گیس کی قیمت 796.18 سے بڑھا کر 881.53 فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی تھی۔
اوگرا کے فیصلے میں کہاگیاہے کہ گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ہے اوگرا کی گیس کمپنیوں کی جانب سے ڈیمانڈ کے عوض اخراجات میں کم اضافے کی مںظوری دی ہے۔