کراچی: (دنیا نیوز) اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، ماہ جولائی کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
جولائی میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 6.47 ڈالر فی ایم ایم، سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 6.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جون میں سوئی نادرن کے لیے 6.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔