کراچی: (دنیا نیوز) اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.35 ڈالراورسوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.40 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 6.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹٰی یو اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت6.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل جون میں سوئی نادرن کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت6.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 6.27ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔