لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہونے لگا، ادرک ،آلو، مٹر سمیت 4 سبزیاں مہنگی کر دی گئیں، دیگر سبزیاں بھی زائد نرخوں پر فروخت ہونے لگیں۔
سبزیوں کے بھاؤ بڑھنے سے موسمی سبزیاں غریب کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں، سبز مصالحے بھی سستے نہ ہوسکے۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت معمول بن گیا۔ آج کے سرکاری نرخوں میں 4 سبزیاں مہنگی ہو گئیں، عوام کو سستی سبزیوں کا ریلیف نہ مل سکاـ شہر میں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں سبزیوں کی فروخت جاری ہے۔
پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر، فروخت 60 روپے فی کلو تک ہوا۔ ٹماٹر 5 روپے سستا، سرکاری قیمت 90 روپے کلو رہی۔ لہسن دیسی سرکاری قیمت 180 روپے کلو مقرر تھی جبکہ فروخت 280 روپے فی کلو ہوا۔ ادرک 10 روپے مہنگا ہوا جس کی سرکاری قیمت 360 روپے کلو مقرر کی گئی لیکن فروخت 460 روپے فی کلو ہوا۔
سبز مرچ سرکاری قیمت 104 روپے کلو مقرر ہوئی، فروخت 140 روپے فی کلو ہوئی۔ لیموں سرکاری قیمت 90 روپے کلو مقرر ہوئی جبکہ فروخت 120 روپے فی کلو ہوا۔ آلو 2 روپے مہنگا ہوا جس کی سرکاری قیمت 78 روپے کلو مقرر ہوئی جبکہ فروخت 90 روپے فی کلو تک ہوا۔ بینگن سرکاری قیمت 60 روہے کلو مقرر ہوئی لیکن فروخت 80 روپے فی کلو ہوا۔