کراچی: (دنیا نیوز) تیزی کی طرف جانے والی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کی واپسی ہوئی ہے، ٹریڈنگ کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس 293 پوائنٹس گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ 40 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے ساڑھے پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر چلی گئی۔
تاہم کچھ ہی دیر کے بعد حصص سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کرنا شروع کردیے، یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ 293 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 577 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔