لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21 امریکی ڈالر بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کی نئی قیمت 1 ہزار 990 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں تین سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 909 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی قیمت بالترتیب 1400 روپے اور 1200.27 روپے پر برقرار ہے۔