فی تولہ سونا 200 روپے سستا

Published On 03 October,2020 04:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دس امریکی ڈالر گھٹ گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1900 ڈالر سے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، دس گرام سونے کی نئی قیمت 95 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں چاندی کی قیمتیں استحکام رہیں، فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیں 1200 روپے اور 1028.80 روپے پر برقرار رہیں۔