لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1906 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 ہزار 28 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔