سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 480 پوائنٹس کا اضافہ

Published On 07 October,2020 01:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان رہا اور 480 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا.

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث ٹریڈنگ میں بڑی تیزی آئی اوردیکھتے ہی دیکھتے 480 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس39 ہزار 607 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال دیکھنے کو مل رہی تھی جس کے باعث 100 انڈیکس  40 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا تھا، گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں چھائی غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد محض 55.01 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔