اسلام آباد: (دنیا نیوز) رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے لیے خوشخبری، ملک بھر میں کہیں سے بھی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس اب گھر بیٹھے جمع کروائیں۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد سٹی ایپ متعارف کروا دی۔
لائنوں میں لگنے کا جھنجٹ ختم، اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس اب گھر بیٹھے جمع کروائیں۔ اسلام آباد سٹی ایپ متعارف کروا دی گئی جس کی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے شہری آن لائن بینکنگ، اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ اور اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے گاڑی کی ٹوکن فیس جمع کروا سکیں گے۔ پورے ملک سے اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 16 لاکھ ہے جن میں 11 لاکھ کا ٹیکس جمع ہوتا ہے۔
سروس کے پہلے دن ہی شہریوں نے بڑی تعداد میں سروس سے استفادہ کیا اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر آنے کے بجائے آن لائن ٹوکن جمع کروائے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کا اقدام قابل ستائس ہے، سہولت کیساتھ ایجنٹ مافیا سے بھی نجات مل گئی۔