لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1884 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 256 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 880 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتیوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دونوں کی بالترتیب قیمت 1200 روپے اور 1028.80 روپے پر برقرار ہے۔