لاہور: (ویب ڈیسک) چند روز قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 1896 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 200 روپے سے کمی کے بعد 1 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 99108 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 70 اور60.02 روپے گر گئی، جس کے بعد نئی قیمت 1260 روپے اور 1080.24 روپے ہو گئی ہے۔