اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں مہنگائی کسی طور قابو نہیں آ رہی، حکومت نے آخرکار فیئر پرائس شاپس کھول دیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم کی ہدایت پر سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 14 فیئر پرائس دکانیں قائم کی ہیں۔ ان شاپس پر آلو 80 روپے کلو، پیاز 78 روپے، ٹماٹر 193، ادرک 424 روپے، چینی 100 روپے کلو جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے قوت خرید ختم کر دی، فیئر پرئس شاپس سے ریلیف ممکن نہیں۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔