پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی

Published On 31 October,2020 08:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ ماہ کے پہلے 15 روز کے دوران پٹرول ایک روپیہ 57 پیسے فی لٹرسستا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آئندہ ماہ کے پہلے پندرہ روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لٹر کی کمی کر دی گئی۔ جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 102 روپے 40 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 84 پیسے کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 103 روپے 22 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے پر برقرار رہے گی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62.86 روپے پر برقرار رہے گی۔ 
 

Advertisement