ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے درآمدی گندم کے دو جہاز کراچی پہنچ گئے

Published On 27 November,2020 03:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے دو درآمدی گندم کے جہاز کراچی پہنچ گئے، گندم کراچی بندرگاہ اور پورٹ قاسم پر اتاری گئی۔

ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے درآمدی گندم کے مزید دو جہاز کراچی پہنچے۔ ایک لاکھ 14ہزار500 میٹرک ٹن گندم کراچی لائی گئی۔ درآمد کی گئی گندم خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کے حوالے کی جائے گی۔

چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے مطابق اب تک 3 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی ہے، 13لاکھ ٹن گندم آئندہ تین ماہ میں درآمد کی جائے گی۔
 

Advertisement