اسلام آباد: (دنیا نیوز) برآمدات کے فروغ کے حوالے سے ایک اوراچھی خبر پہلی بار امریکا کو پاکستانی برآمدات چار سو ملین ڈالر سے زائد ہوگئیں۔
مشیر تجارت رزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ نومبر میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے اور پہلی بار امریکا کو پاکستان کی ماہانہ برآمدات چارسوملین ڈالر سے زائد ہوئی ہیں۔
مشیر تجارت نے کہاکہ اکتوبر میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدت 430 ملین ڈالرز تھیں، جبکہ نومبر میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 437 ملین ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔
رزاق داؤد نے کہاکہ برآمدکندگان کے لیے امریکی منڈیوں تک رسائی کا بڑا موقع ہے پاکستانی برآمدکندگان، امریکی منڈیوں تک مزید رسائی کے لیے برآمدات بڑھائیں۔