برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا کے بعد پاکستان کو جی ایس پی سکیم دینے کا فیصلہ

Published On 09 December,2020 03:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانیہ نے یورپی یونین سےا نخلا کے بعد پاکستان کو جی ایس پی سکیم دینے کا فیصلہ کر لیا، پاکستانی مصنوعات کو برطانوی منڈیوں تک رسائی کے لیے خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔

ملکی برآمدات کے فروغ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، برطانیہ پاکستان کے لیے خصوصی تجارتی حیثیت برقراررکھے گا۔ برطانیہ کی جی ایس پی سکیم کااطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگا جس کے تحت پاکستانی مصنوعات کو برطانوی منڈیوں تک رسائی کے لئے خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔

سکیم کے تحت پاکستان کو یورپی یونین کے جی ایس پی پلس کے مساوی رعایتیں برقرار رہیں گی۔ اس حوالے سے پاکستان کو 27 عالمی کنونشنز سے مطابقت یقینی بنانا ہوگی جبکہ برطانیہ پاکستانی مصنوعات کو تین سال کے لیے ڈیوٹی فری رسائی دے گا۔