برطانوی ایئر لائنز کا 13 دسمبر سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

Published On 05 December,2020 06:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے۔ برطانوی ایئرلائنز 13 دسمبر سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔۔

برطانوی ایئرلائنز ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔۔ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لئے جدید ائیربس اے 332 استعمال کرے گی۔۔ سول ایوی ایشن نے ایئرلائن کوہفتہ وار8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دی۔

ایئرلائن کا 7اور 9 دسمبرکو کارگو طیارہ سامان اور عملے کو لیکر لاہورپہنچے گا۔۔پہلی پرواز 13دسمبرکو لندن سے لاہورروانہ ہوگی،14دسمبرکی صبح پہنچے گی جہاں برطانوی سفارتی عملہ اورسول ایوی ایشن افسران مسافروں کا استقبال کرینگے۔

لندن سے لاہور ہفتہ وار4،لندن سے اسلام آباد کیلئے3 پروازیں آپریٹ ہونگی۔ مسافروں کو لاہور اور اسلام آبادسے براہ راست لندن کیلئے پرواز میسر ہوگی۔۔ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے لاہور اور اسلام آباد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سی اے اے نے ورجن ایئرلائن کو مانچسٹر سے پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت نہیں دی۔
 

Advertisement