روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ

Published On 09 December,2020 04:14 pm

لاہور، (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر دو پیسے بڑھ گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 47 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 49 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 160 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔

دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 15 پیسے مہنگی ہو گئی تھی اور قیمت 160 روپے 32 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 47 پیسے ہو گئی تھی۔