لاہور: (ویب ڈیسک) ملکی مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر ایک سو روپے گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 1864 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت ایک سو روپے کم ہونے کے بعد ایک لاکھ گیارہ ہزار دوسو روپے ہو گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کیے جانے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 95336 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں 1220 روپے اور 1045.95 روپے پر برقرار ہے۔