لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران 102.25 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد تیزی کی واپسی ہوئی ہے، کاروبارر کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس 158 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔ اس کا تسلسل آگے جا کر دیکھنے کو ملا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 42350.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 102.25 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42204.03 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تیزی کے باعث 42200 کی حد بحال ہوئی اور 0.24 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ 24 کروڑ 43 لاکھ 24 ہزار 577 شیئرز کا لین دین ہوا، جبکہ سرمایہ کاروں کو دس ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔