لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھرکی مقامی مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے روز بھی فی تولہ سونا سستا ہو گیا۔ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 750 روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 1837 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 750 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 643 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 94693 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1220 روپے اور 1045.95 روپے پر برقرار ہے۔