لاہور: (ویب ڈیسک) ملکی مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دس امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 1830 سے بڑھ کر 1840 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قدر میں 300 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 94 ہزار 993 روپے ہو گئی ہے۔
تاہم ملکی مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں جس کے باعث فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 1220 روپے اور 1045.95 پر برقرار ہیں۔