لاہور: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود کاروباری ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 1881 امریکی ڈالر سے کم ہو کر 1875 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 96 ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
دسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 96451 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اُڑان دیکھی گئی اور قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 1290 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت 17.14 روپے بڑھوتری کے بعد 1105.96 روپے ہو گئی ہے۔