اسلام آباد: (دنیا نیوز) جی 20 ملکوں کی طرف سے پاکستان کی معیشت کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی موخر کردی گئی ہیں۔
وزارت اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق جی 20 ملکوں کی جانب سے پاکستان کے لیے تاریخ کا اہم ترین ریلیف مل گیا ہے پاکستان ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی قرضہ واپس کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔
وزارت اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان نے قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے کےلیے 19 معاہدے کیے جس میں پریس کلب کے رکن ممالک کے قرضے بھی شامل ہیں۔ کورونا کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی اور پاکستان کو انسداد کورونا اقدامات کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے۔
پاکستان نے جی 20 اور پیرس کلب کو بتایا کہ انسداد کورونا اقدامات کےلیے پاکستان کو فنڈز کی ضرورت ہے اور قرضے موخر کرنے سے پاکستان یہ رقوم انسداد کورونا پروگرام پر خرچ کرسکے گا۔۔