فی تولہ سونے کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی

Published On 30 December,2020 04:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا۔ فی تولہ کی قدر مزید 100 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں نئی قیمت ایک ہزار 880 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 13650 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 97 ہزار436 روپےہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے کو ملا اور قیمت بالترتیب 1320 اور 1131.68 روپے پر برقرار ہے۔