سٹاک مارکیٹ میں 16 سال کے بعد ایک ارب حصص کا کاروبار ریکارڈ

Published On 10 February,2021 04:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 16 سال کے بعد ایک ارب حصص کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 23 فروری 2005 کو ایک ارب حصص کا کاروبار ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں صبح پہلے ہی گھنٹے کے دوران محتاط انداز میں کاروبارکا آغاز ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 12 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد مندی نے ڈیرے ڈال لیے، دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس 228.54 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا اور انڈیکس کا اختتام 30.48 پوائنٹس کی مندی پر ہوا اور انڈیکس 46644.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران 31 کروڑ 43 لاکھ 98 ہزار 230 شیئرز کا کاروبار ہوا۔ جبکہ 0.07 فیصد کی گراوٹ بھی دیکھی گئی۔

تاہم مندی کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک ارب حصص کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا، 16 سال کے بعد ایک ارب حصص کا کاروبار ہوا تھا اس سے قبل 23 فروری 2005 کو ایک ارب حصص کا کاروبار ہوا تھا۔