مسلسل سستا ہونےوالا امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا

Published On 19 March,2021 04:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں مسلسل سستا ہونے والا امریکی ڈالر کاروباری ہفتے کے آخری روز مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 52 پسے مہنگا ہو گیا ، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 155 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔