تیل و پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 1405 فیصد اضافہ

Published On 04 April,2021 01:34 pm

اسلام آباد:(روزنامہ دنیا) تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات میں فروری 2021 کے دوران 1405 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ برآمدات کا حجم 15 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2020 کے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات سے ایک ملین ڈالرز ر مبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح فروری 2020 کے مقابلے میں فروری 2021 کے دوران تیل دار اور پھلی دار اجناس کی قومی برآمدات میں 14 ملین ڈالر یعنی 1405 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
 

Advertisement