گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) انڈسٹریل اسٹیٹ نمبر2 میں پلاسٹک فرنیچر بنانے والی فیکٹری کی تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے والی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے 14 گھنٹوں کی جدجہد کے بعد قابو لیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
واشنگ مشین، ہوم اپلائنسز بنانے والی فیکٹری کی تین منزلہ عمارت میں اوپری منزل پر گزشتہ رات سات بجے آگ لگ گئی تھی، آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو آپریشن میں گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، حافظ آباد، سیالکوٹ اور شیخوپورہ کی 26 فائرٹینڈرز گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آٹھ ایمبولینسز بھی موقع پر موجود رہیں۔ ریسکیو کا عملہ آگ پہ قابوپانے میں لگاتار مصروف ریا۔
مسلسل آگ پھیلنے کے باعث آہستہ آہستہ عمارت کی دیواریں گرناشروع ہو گئی تھیں۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کیلئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بھی رات گئے موجود رہے۔ آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیموں کو پانی دور سے لاناپڑ رہا تھا اور صرف کھڑکیوں سے پانی پھینکا جاتا ریا جس سے مشکل پیش آئی۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر کمال عابد کے مطابق فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 80 فائر فائٹرز اور مختلف اضلاع سے 26 گاڑیوں نے ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصانی نہیں ہوا تاہم اب تک لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔