گوجرانوالہ: پلاسٹک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد زخمی، لاکھوں کا نقصان

Published On 17 March,2021 10:28 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ کنگنی والا کے قریب پلاسٹک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام نے دو گھنٹے کی تگ ودو کے بعد آگ پر قابو پایا، آگ سے دو افراد زخمی جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

جی ٹی روڈ کنگنی والہ کے قریب پلاسٹک فیکٹری کے ایک حصے جہاں تھرما پول موجود تھا وہاں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے اس حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو کی 6 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ریسکیو کی دو مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔ ریسکیو حکام نے فیکٹری سے مزدوروں کو باہر نکلا، تاہم آگ سے جھلس کر دو افراد زخمی ہوئے، دو گھنٹے کی تگ ودو کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
 

Advertisement