فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا

Published On 08 April,2021 05:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بارہ امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 748 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قدر 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح 10 گرام سونےکی قدر 86 روپے اضافے کے بعد89 ہزار 249 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement