سندھ کے 23 اضلاع میں 7 لاکھ 57 ہزار 950 ٹن گندم کا باردانہ فراہم کر دیا: صوبائی وزیر زراعت

Published On 18 April,2021 01:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ کے 23 اضلاع میں 7 لاکھ 57 ہزار 950 ٹن گندم کا باردانہ فراہم ہو چکا ہے اور اب تک صوبے میں ایک لاکھ بیس ہزار ٹن گندم کی خریداری بھی ہوچکی ہے۔

اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز، مختیار کارز اور ڈی ایف سیز کو کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ بدین میں اب تک 2 لاکھ ساٹھہ ہزار بوری کاشتکاروں کو فراہم کی گئی ہے اور بدین میں5 ہزار937 ٹن خریداری ہوئی ہے، سندھ حکومت تمام اضلاع میں باردانہ فراہمی کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو وقت پر باردانہ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ فراہمی میں پہلی ترجیح کو یقینی بنایا جائے۔
 

Advertisement