اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سستی بجلی اور سبسڈی کم کرانے کیلئے تجاویز کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 7مختلف گروپس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
توانائی، زراعت، سماجی تحفظ اور صحت عامہ کے لیے گروپس تشکیل دیئے گئے۔ ہاؤسنگ، ادارہ جاتی اصلاحات اور معاشی ترقی کے امور پر بھی گروپ قائم کیے گئے۔
شوکت ترین نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے ایسی تجاویز اور حکمت عملی کی ضرورت ہے جس سے عوام اور معیشت دونوں کو فائدہ ہو، سستی بجلی اور بجلی کی سبسڈی کم کرانے کے لیے تجاویز کی ضرورت ہے۔ مالیاتی نظم و ضبط کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔