حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری قرضوں میں سب سے کم اضافہ ہوا، وزیر خزانہ

Published On 09 April,2021 06:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حکومت کی دانش مندانہ اور ہدف پر مبنی پالیسیوں کے نتیجہ میں پاکستان کے سرکاری قرضوں میں سب سے کم اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے دنیا بھر کی معیشتوں بارے اقتصادی پیش منظر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کوویڈ 19 سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے دانش مندانہ مالیاتی پالیسیاں اپنائی، پاکستان نے تاریخی احساس پروگرام کے ذریعہ معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات تک معاونت پہنچانے کیلئے وسائل کی دوبارہ تخصیص کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان پالیسیوں کے نتیجہ میں کوویڈ 19 کے بعد دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان کے سرکاری قرضوں میں سب سے کم اضافہ ہوا ہے۔
 

Advertisement