امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری

Published On 23 April,2021 04:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی مزید 41 پیسے مہنگی ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑھوتری دیکھی گئی تھی، پہلے کاروباری روز امریکی کرنسی 6، دوسرے روز 9، تیسرے روز 25 پیسے اور چوتھے کاروباری روز کے دوران 22 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 41 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement