ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گئی، روپیہ دوبارہ مضبوط ہونے لگا

Published On 28 April,2021 04:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بڑھتی ہوئی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی۔ امریکی کرنسی 62 پیسے سستی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کم ہو گئی۔ جس کے بعد قیمت 154 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔  

Advertisement